بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انصاف لائرزفورم صوبائی اسمبلی کے سامنے خیمہ زن

انصاف لائرزفورم صوبائی اسمبلی کے سامنے خیمہ زن

پشاور۔انصاف لائرز فورم نے مطالبات کے حق میں آج بجٹ اجلا س کے دوران صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے اور انہوں نے پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے 10جون کو چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعادہ بھی کیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز انصاف لائر فورم کابینہ کا اجلاس جوڈیشنل بار کمپلیکس میں صد رفضل مولا کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں فورم کے بانی ارشد خان ، جواد خان اور اجمل زیب نے بھی شرکت کی ، اجلاس کے دوران ممبران نے کہا کہ وہ اپنے قانونی مطالبات تکمیل کیلئے آج 7جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے ، بعدازاں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے ضلعی صدر کوان کے مطالبات کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے انصاف لائر فورم کے مطالبات ماننے کیلئے راضی ہوگئے ہے تاہم لائر فورم کے صدر اس بات پر مصر ہے کہ ان کے مطالبات بجٹ سیشن سے پہلے منظور کئے جائے ، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ ان کا دھرنا تب تک جاری رہے گا جبکہ ان کے مطالبات نہ مانے جائے ۔