بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان لندن حملے میں بے قصور ثابت

پاکستان لندن حملے میں بے قصور ثابت


لندن۔لندن برج کے دوحملہ آور پاکستانی نژاد برطانوی خرم شہزاد بٹ اور مراکش نژاد برطانوی راشد رضوان تھے برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ خرم آن لائن ویڈیوز دیکھ کر انتہا پسند بنا ۔

اس کے حملے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تین میں سے دو حملہ آوروں کے نام اور تصاویر جاری کر دیں جبکہ لندن برج حملے کے لیے کرائے پرلی گئی وین سے پیٹرول بم ملے ہیں۔

حملے کے بعد حراست میں لیے گئے 12 افراد کو رہا کر دیا گیا ۔ مرنیو الوں کو خراج پیش کرنے کے لیے لندن میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مئیر لندن صادق خان نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لندن اس بزدلانہ حملے کے خلاف متحد ہے ۔ادھرلندن برج کے حملہ آورخرم بٹ کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ خرم کا حلیہ ایسا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگ اس سے کتراتے تھے۔