بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان سے امن کے خواہاں ہیں‘ اشرف غنی

پاکستان سے امن کے خواہاں ہیں‘ اشرف غنی

کابل۔کابل امن کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے امن کے خواہاں ہیں، پڑوسی ممالک سے مضبوط تعلقات افغان حکومت کی پالیسی ہے ، طالبان کو افغان حکومت گرانے نہیں دیں گے، طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو حکومت انہیں دفتر کھولنے کی جگہ فراہم کرے گی۔اجلاس میں تسنیم اسلم اور ڈی جی افغانستان منصور احمد خان پر مشتمل 2 رکنی وفدنے پاکستان کی نمائندگی کی۔

افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا، اجلاس کے شرکا نے کابل اور برطانیہ حملے کے ہلاک شدگان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن اجلاس کامقصد دہشت گردی کامقابلہ اور امن کو یقینی بنانا ہے،

انہوں کہا کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو حکومت انہیں دفتر کھولنے کی جگہ فراہم کرے گی۔افغان صدر نے کہا کہ قومی دھار ے میں شامل ہونے کے لیے طالبان کے پاس یہ آخری موقع ہے، اشرف غنی نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے مضبوط تعلقات افغان حکومت کی پالیسی ہے۔