بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نہال ہاشمی نے استعفیٰ واپس لے لیا

نہال ہاشمی نے استعفیٰ واپس لے لیا


اسلام آباد۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں تحریری طور پر سینیٹ رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ واپس لینے کی استدعا کی جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کر لیا جبکہ سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پوری پارلیمانی پارٹی نہال ہاشمی کے اس فیصلہ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتی۔

ابھی نہال ہاشمی پارٹی میں ہیں اس لئے انہیں پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ پوری پارلیمانی پارٹی وزیراعظم نوازشریف اور پارٹی کے فیصلہ کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اجلاس سے پہلے پوری پارلیمانی پارٹی چیئرمین سینیٹ کے پاس گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمانی پارٹی میاں نوازشریف اور پارٹی کے فیصلہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ وہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ منظور کر لیں لیکن انہوں نے آج ایک نئی بات یہ بتائی ہے کہ وہ صبح آ کر اپنا استعفیٰ واپس لے کر چلے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمانی پارٹی ان کی اس بات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتی۔ ابھی تک وہ پارٹی میں ہیں۔ لہٰذا انہیں پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔