بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں قیامِ امن کے لئے 25 ممالک کا اجلاس

افغانستان میں قیامِ امن کے لئے 25 ممالک کا اجلاس

کابل۔افغانستان میں مصالحتی عمل اور امن کے قیام کے لیے 25ممالک کا اجلاس کابل میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم اور منصور احمد خان نے کی۔کانفرنس میں خطے میں امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق کانفرنس میں 25 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک تھے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شیکب مستغنی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس ایک روزہ میٹنگ کو کابل پراسیس کا نام دیا گیا اور اس کا خاص طور پر مقصد علاقائی تعاون میں اضافہ کرناتھا۔

اس ملاقات میں متعلقہ ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ اقوام متحدہ، نیٹو اور یورپین یونین کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس میں افغان طالبا ن کے ساتھ مذاکرات کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔پاکستان نے افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باوجود اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم اور منصور علی خان پاکستانی وفد کی قیادت کی۔