بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملائشیا میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ملائشیا میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری


پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وزارت داخلہ نے ملیشیامیں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے باقاعدہ کارڈکے اجراء کی منظوری دیدی،ایک ماہ بعدباضابطہ طورپر کارڈکااجرا کردیاجائیگاجس کے ذریعے وہ پاکستان میں ہرقسم لین دین کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ بونیرکے لوگوں کے مطالبے پرگزشتہ ہفتہ خصوصی طورپروزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی تھی جس میں درخواست کی تھی کہ پوری جانچ پڑتال کے بعدکارڈکے اجراء کی منظوری دید ی جوبونیرسمیت دیگرپاکستانیوں جوملیشیامیں رہائش پذیرہیں کیلئے خوشی کی خبراورخوش آئنداقدام ہے،موجودہ حکومت نے ملیشیامیں رہنے والے پاکستانیوں کادیرینہ مطالبہ پورکردیا۔

انجینئرامیرمقام نے کارڈکے اجراء پرچوہدری نثارکاخصوصی شکریہ اداکیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق صوبائی مشیرسرزمین خان اورشاہ بخت روان خان کی سربراہی میں بونیرکے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملیشیامیں مقیم سب سے زیادہ تعدادبونیرکے عوام کی ہے اوروہاں زرمبادلہ کماکر پاکستان بھیج دیتے ہیں جس کوہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوران لوگوں کی تکالیف اورمسائل حل کرانااپنانصب العین سمجھتے ہیں۔