بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد میں چینی باشندوں پر تشدد

اسلام آباد میں چینی باشندوں پر تشدد

اسلام آباد۔ سیکٹرایف 7میں نامعلوم افراد نے ایک رہائشی عمارت میں مقیم چینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اوران سے نقدی اور سفری دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔ اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹرایف 7میں مقیم چینی باشندوں نے وفاقی وزیرداخلہ، ایس ایس پی اسلام آباد اورمتعلقہ تھانے میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں سیکٹر ایف 7کی تین منزلہ عمارت میں رہائش پذیر تھے کہ 8نامعلوم افراد نے عمارت میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لوویگزنگ اورلیوثالونگ نامی چینی باشندے اوران کے 2پاکستانی ساتھی زخمی ہوگئے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت اشتیاق کے نام سے ہوگئی ہے۔