بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان اسٹیٹ آئل کو مالی بحران کا سامنا

پاکستان اسٹیٹ آئل کو مالی بحران کا سامنا

کراچی۔ وزارت پانی وبجلی کی نااہلی سے پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات 294.1 ارب روپے تک پہنچ گئے۔دستاویز کے مطابق پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات 294ارب 10کروڑ روپے ہوگئے ہیں جس کے تحت پاور سیکٹر سب سے زیادہ 255 ارب 10کروڑ روپے کا نادہندہ ہے، جینکوز نے پی ایس او کو 149 ارب 30 کروڑ روپے، حبکو64 ارب 80 کروڑ اورکیپکو نے 32 ارب 80 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، اسی طرح قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پی ایس او کو 15 ارب 50 کروڑ اورسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈنے ایل این جی کی مد میں 13 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔دستاویز کے مطابق پی ایس او نے 57ارب 30 کروڑ روپے کی ادائیگیاں فوری طور پر کرنی ہے جس کے تحت ایل سیز کھولنے اور ایل این جی کی ادائیگیوں کی مد میں 45ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ پارکو کو 5ارب 40کروڑ ،پی آر ایل 1ارب 80کروڑ، این آر ایل 80کروڑ، اے آر ایل 1ارب 90کروڑ، بائیکو 90کروڑ اور ای این اے آر کو 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔