بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا پولیس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

خیبر پختونخوا پولیس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کے اپ گریڈیشن اور شہدا پیکج پنجاب کے برابر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی ہے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے سمری کی منظوری دیدی ہے ۔ سمری کی منظور ی دینے کے بعد اسے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے تیس ہزار سے زائد اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کر دی ہیں جبکہ شہدا پیکج کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 44لاکھ روپے کے بجائے دو کروڑ 35لاکھ ، سب انسپکٹر کو 55لاکھ کی جگہ تین کروڑ ، ایس پی کے ورثان کو ایک کروڑ دس لاکھ کے بجائے چار کروڑدس لاکھ ،ڈی آئی جی کو ایک کروڑ 55لاکھ کے بجائے 5کروڑ روپے کردیئے ہیں

کانسٹیبل کے گریڈسات ، گریڈ نو اور گریڈ گیارہ میں اپ گریڈیشن کر دی ہے ۔ صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کردی ہے ۔ تاہم پولیس حکام نے اس سے لاعلمی کااظہارکیا ہے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس کی اپ گریڈیشن اور شہدا پیکج کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں خصوصی اضافہ ہو جائیگا ۔