بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر سفارتی بحران، ٹرمپ مصالحت کرانے کیلئے تیار

قطر سفارتی بحران، ٹرمپ مصالحت کرانے کیلئے تیار

واشنگٹن ۔روس اور امریکا قطر کے سفارتی بحران کی شدت کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سلسلے میں بحران سے منسلک تمام فریقوں سے بات چیت کرنے پر تیار ہیں۔ ساتھ ہی روس، ترکی اور کویت نے بھی اس بحران کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ تلاش کرنے کی بات کی ہے۔ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب مالدیپ نے بھی قطر کے ساتھ سفارت کاری ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں سے تین ممالک نے قطر کے ساتھ فضائی رابطے بھی منقطع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ملک بڑی حد تک تنہا ہو گیا ہے۔