بریکنگ نیوز
Home / کھیل / جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

برمنگھم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دباؤ زیادہ لے لیا تھا لیکن اب کوشش ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف شکست کو بھول جائیں۔ بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں 124 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کیلئے اگلے دونوں میچوں میں لازمی فتح درکار ہے۔

  اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کچھ نیا کرنے کی بات کی تھی جس پر سرفراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے جو پلان بنایا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کر سکے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلایا جائے گا جبکہ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔