بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیاحتی مقامات کا فروغ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

سیاحتی مقامات کا فروغ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی بجٹ برائے مالی سال2017-18میں ضلعی حکومتوں کے لئے 28ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ یہ رقم اضلاع کے اپنے محاصل کے علاوہ ہے جبکہ بلدیات کے شعبے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت35منصوبوں کے لئے4۔ارب50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں وادئ کمراٹ اور براول کے علاقے کی ترقی کے لئے خصوصی مراعات کا اجراء جھیل سیف الملوک اور لو لو پت جھیل کے علاقے کی ترقی،ضلع سوات اور چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ بحالی ،کھلا بٹ ٹاؤن شپ میں سیوریج کے نظام کی تنصیب اورپرانے زنگ آلود پائپوں کی تبدیلی شامل ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2001سے 2013 تک گزشتہ ادوار جو 12سال پر محیط ہے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی بجٹ میں کل14۔ارب روپے دئیے گئے تھے جبکہ موجودہ مخلوط حکومت اب تک صرف دو برسوں میں48ارب روپے ضلعی حکومتوں کو منتقل کر چکی ہے موجودہ مخلوط حکومت کے دور میں اب تک میونسپل اور رورل روڈز کی تعمیر پر 5۔ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں اور لوکل کونسلز کے اپنے محصولات ایک ارب سے4۔ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی موجودہ مخلوط حکومت آنے سے پہلے خسارے میں تھی اب بفضل خدا حکومتی توجہ کے باعث منافع کما رہی ہے جسے پشاور کی ترقی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ بلدیات میں E-TenderingاورOnline Tendring شروع کر دی گئی ہے جبکہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے گریوینسز ریڈ ریسل سیل کا قیام زیر غور ہے۔