بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانچواں بجٹ پیش کرنے والی صوبہ کی تیسری حکومت

پانچواں بجٹ پیش کرنے والی صوبہ کی تیسری حکومت

پشاور۔موجود ہ مخلوط صوبائی حکومت پانچواں بجٹ پیش کرنے والی اس صوبہ کی تیسری حکومت بن گئی ہے بد ھ کو صوبائی حکومت نے اپنا پانچواں اورآخری بجٹ پیش کیا اس سے قبل یہ اعزاز سب پہلے 2002کے الیکشن میں برسراقتدار آنے والی ایم ایم اے کی صوبائی حکومت کو حاصل ہوا تھا کہ اس نے تمام پانچ بجٹ پیش کیے تھے بعدازاں جب 2008ء میں اے این پی اور پی پی پی کی مخلوط حکومت قائم ہوئی تو اس نے بھی مسلسل پانچ بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا اوراب پی ٹی آئی ،کیوڈبلیو پی اورجے آئی پر مشتمل مخلوط حکومت پانچواں بجٹ پیش کرنے والی تیسر ی صوبائی حکومت بن گئی ہے قبل ازیں 1970ء سے لے کر 1997تک برسراقتدار آنے والی کسی بھی صوبائی حکومت کو پانچ بجٹ پیش کرنے کاموقع نہیں مل سکا تھا