بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / توہین عدالت کیس میں عمران خان کو مزید مہلت

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو مزید مہلت


اسلام آباد ۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو نیا جواب جمع کرانے کے لیے 19جون تک کی مہلت دے دی۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈز لینے پر ان کی نااہلی اور توہین عدالت کے معاملے پر الگ الگ سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔جس میں ایک بار پھر عمران خان کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کاریکارڈ جمع نہ کرایا جاسکا۔

درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک جواب نہیں آیا۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ جواب داخل کرانے میں سنجیدہ ہے یا نہیں تو پی ٹی آئی کے رہنمافیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ شاہد گوندل برطانیہ گئے ہوئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی پرجواب جمع کرادیاجائیگا۔جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت بائیس جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ نے ممنوعہ ذرائع سیفنڈزلینے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان نتھیا گلی میں ہیں ان سے نوٹس سے متعلق بات نہیں ہو پائی۔ جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت نوٹس کا جواب دینے کے لئے انیس جون تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔