بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی کیلئے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ٗ عمران خان

جے آئی ٹی کیلئے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ٗ عمران خان


اسلام آبا د۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی ،حکمرانوں کے درباری جے آئی ٹی پر مسلسل حملے کررہے ہیں،شریف برادران 30سال سے امپائر کے ساتھ مل کر کھیل رہے ہیں، جے آئی ٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،تمام حکومتی ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں۔

بدھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے درباری جے آئی ٹی پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔امپائر اگر (ن) لیگ کے ساتھ نہ ہوتو یہ متعصب ہوجاتے ہیں۔شریف برادران 30سال سے امپائر نواز شریف کے ساتھ مل کھیل رہے ہیں۔

ان کے خیال میں امپائر نواز شریف کے حق میں نہیں وہ جانبدار ہیں ۔جے آئی ٹی نے کہا ان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔عمران خان نے مزید کہا میرا شروع نے ہی موقف تھا ۔نواز شریف کو استعفٰی دینا چاہیے۔تمام حکومتی ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں۔نواز شریف منتعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی ۔