بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چین نے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کر دی

چین نے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کر دی


بیجنگ۔چین نے امریکی محکمہء دفاع پینٹاگون کی رپورٹ چین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فوجی اڈے بنانا چاہتا ہے کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے،بیجنگ حکومت اس رپورٹ کی شدید اورمکمل مخالفت کرتی ہے، جھوٹ پر مبنی اس رپورٹ میں چین کے قومی دفاعی بجٹ، علاقائی سالمیت اور سکیورٹی مفادات کے حوالے سے غیر ذمہ دارنہ بیان دیا گیا ہے،چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ چین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فوجی اڈے بنانا چاہتا ہے کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتا ہے،بیجنگ حکومت اس رپورٹ کی شدید اورمکمل مخالفت کرتی ہے۔

جھوٹ پر مبنی اس رپورٹ میں چین کے قومی دفاعی بجٹ، علاقائی سالمیت اور سکیورٹی مفادات کے حوالے سے غیر ذمہ دارنہ بیان دیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ملک ہیں، جو کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ چین اپنا پہلا غیر ملکی فوجی اڈہ جبوتی میں تعمیر کر رہا ہے۔ چین کے مطابق اس اڈے کے ذریعے وہ خلیج عدن میں بحری قذاقی کی روک تھام اور اس خطے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو مدد فراہم کرے گا۔

پاکستان اور چین مل کر اس خطے میں اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔پینٹاگون کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا،’’ چین ایسے ممالک میں فوجی اڈے قائم کرے گا جن سے اس کے دیرینہ تعلقات ہیں اور جن ممالک کے چین کے ساتھ مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات ہیں جیسا کہ پاکستان۔‘‘ پینٹاگون کی رپورٹ میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ غیر ملکی بندرگاہوں پر چین کے بحری جہازوں کے دورے چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتے ہیں۔