بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے”اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کی اجازت دے دی

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے”اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کی اجازت دے دی


ممبئی۔ بھارتی فلم انڈسٹری انتہا پسندوں کے مکمل دباؤ میں آگئی جہاں آئندہ پاکستانی اداکاروں کوبھارتی فلموں میں شامل نہ کرنے کا فیصلے کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم “اے دل ہے مشکل” کی ریلیزکے لیے پروڈیوسرکرن جوہر، ہدایتکارمکیش بھٹ اور ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھا کرے کی مہاراشٹرا کے وزیراعلی سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی جب کہ کرن جوہر نے’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے آغاز پر اڑی واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لیے خراج عقیدت کی سلیٹ لگانے کی پیشکش کردی ہے۔