بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایس ایچ او ز اور محررز کی خصوصی تربیت کا فیصلہ

ایس ایچ او ز اور محررز کی خصوصی تربیت کا فیصلہ

پشاور۔پشاور پولیس حکام نے جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور محرر سٹاف کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کتابچہ ہر تھانہ کی سطح پر تقسیم کیاجائے اور ساتھ ساتھ ڈیٹا بھی کمپیوٹروں میں سیف کیاجائیگا تاکہ کسی بھی تھانے کی حدود میں واردات کے فوراً بعد متاثرہ شخص کو گروہوں کی تصاویر دکھا کر ان کی پہچان یقینی بنائی جاسکے ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بہت جلد تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور محرر سٹاف کو اس متعلق خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ اس ریکارڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پایاجاسکے۔