بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملازمین کے بچوں کے داخلے کا کوٹہ غیر قانونی قرار

ملازمین کے بچوں کے داخلے کا کوٹہ غیر قانونی قرار


پشاور۔پشاورہائی کو رٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے صوبے بھر کے کالجزاور یونیورسٹیز کے ملازمین کے بچوں کے داخلے کیلئے مختص کو ٹہ غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ فا ٹااور پسماندہ علاقوں سمیت معذور طلباء کے لئے کوٹہ مخصوص رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں فاضل عدالت کو ایڈوکیٹ محمد عیسیٰ خان خلیل کی جانب سے دائر رٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزار دانیال نے میٹرک امتحانات میں اچھے نمبرز حاصل کئے ہیں تاہم اسے اسلامیہ کالج میں داخلہ نہیں مل رہا۔

اس کے بر عکس کالج انتظامیہ اور ملازمین کے بچوں کو کم نمبر ز پر بھی با آسانی داخلہ مل جا تا ہے ، عدالت کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر کے کالجزمیں یہی نظام رائج ہے جبکہ پشاور یونیورسٹی میں بھی سٹاف ممبر ز کے بچوں کیلئے خصوصی سیٹیں مختص کی گئی ہیں ، جس پر فاضل عدالت نے دالائل مکمل ہو نے پر اسلامیہ کالج سمیت صوبے بھر کے تمام کالجز اور یو ینورسٹیوں میں کو ٹہ سسٹم کے تحت داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم فا ٹااور پسماندہ علاقوں سمیت معذور طلباء کے لئے کوٹہ مخصوص رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔