بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / واٹس ایپ پر غلطی سے بھیجا گیا پیغام اب واپس ہو گا

واٹس ایپ پر غلطی سے بھیجا گیا پیغام اب واپس ہو گا


نیویارک۔سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور سہولت فراہم کردی۔اب کسی کو غلطی سے بھیجا گیا پیغام واپس لیا جاسکے گا۔اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی شخص کو پیغام نہیں بھیجنا چاہتے لیکن جلد بازی میں کسی دوسرے شخص کو بھیج دیتے ہیں۔

واٹس صارفین کو ایسی سہولت فراہم کر رہا ہے جس کے ذریعے کسی کو بھیجا گیا پیغام 5 منٹ کے اندر واپس لیا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو ری کال کا نام دیا ہے جس کے ذریعے تحریری، تصویری، ویڈیو، گفس اور دستاویزات سمیت ہر قسم کا پیغام واپس لیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ رواں سال اپریل میں ری کال نامی اس فیچر کا تجربہ بیٹا ایپلی کیشنز میں کر چکی ہے۔ تاہم اب اس پر تجربات مکمل ہو چکے ہیں اور یہ بہت جلد تمام صارفین کی ایپلی کیشن میں موجود ہوگا۔