بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں موبائل کا کرداراہم

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں موبائل کا کرداراہم


پشاور۔چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن گیارہ جون کو ہوں گے ،ووٹ ڈالنے کے لئے رجسٹرڈ ممبر اپنے موبائل سے میسج کریں گے۔پشاورمیں انٹر پارٹی الیکشن سے متعلق بریفنگ میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 27لاکھ کے قریب رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ان کی تعداد بڑھ رہی ہے،رجسٹرڈ ووٹر کو میسج آئے گا جس میں پینل منتخب کرنے کا کہاجائے گا،الیکشن کیلئے ممبران میں جوش و خروش پایا جاتا ہے،11جون کو پولنگ شروع ہوگی جو اگلے روزتک جاری رہے گی،ووٹ ڈالنے کے لئے ممبر اپنے موبائل سے میسج کریں،اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا نتیجہ تیرہ جون کو آئے گا،تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔