بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پرویز خٹک کی بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے واپڈا کو اہم پیشکش

پرویز خٹک کی بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے واپڈا کو اہم پیشکش


اسلام آباد۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ واپڈ ا خود چورہے،الزام ہمارے صوبے پر لگایا جاتا ہے،بجلی چوری کو پکڑنا واپڈا کا کام ہے ،ہماری ضرورت 2500 میگاواٹ ہے جبکہ ہمیں 1800 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،آئین اور قانون کے مطابق ہمارا حق دیا جائے وفاق ترسیلی نظام پر توجہ نہیں دے رہا،بجلی چورون کو پکڑنے کیلئے پولیس دینے کو تیار ہوں۔

جمعرات کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نیپرا کے اختیارات کم نہیں کیے گئے،کچھ اختیارات سی سی آئی کو دیئے گئے ہیں۔ہماری ضرروت 2500میگاواٹ ہے جبکہ ہمیں 1800 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ہماری 600میگاواٹ بجلی چوری کی جارہی ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا واپڈا خود چور ہے،الزام ہمارے صوبے پر لگایا جاتا ہے۔بجلی چوروں کو پکڑنا واپڈا کا کام ہے ۔ہمارا نہیں ۔چوروں کو پکڑنے کیلئے پولیس دینے کے لیے تیار ہوِِں۔خالص منافع پر مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ آچکا ہے۔

صدارتی آرڈیننس اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے۔انہوں نے کہا آئین اورقانون کے مطابق ہمارا حق دیا جائے۔وفاق ترسیلی نظام پرتوجہ نہیں دے رہا کیا حکومت بجلی بناکر سمندر میں ڈالے گی۔