بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سابق امیر قطراورقذافی کی سعودیہ کیخلاف سازش بے نقاب

سابق امیر قطراورقذافی کی سعودیہ کیخلاف سازش بے نقاب

دوحہ۔ قطر کے سابق امیر مملکت اور لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی نے مل کر سعودی عرب کے خلاف سازش تیار کی تھی۔سعودب عرب کے خلاف قطر اور سابق لیبی رجیم کے مبینہ گٹھ جوڑ کی خفیہ ریکارڈنگ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ سابق قطری حکومت اور لیبیا کے کرنل معمر قذافی سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کرتے رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سماجی کارکنوں نے ماضی میں سامنے لائی گئی ۔

دو صوتی ریکارڈنگ دوبارہ سامنے لائی ہے۔ ان ریکارڈنگ میں سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ، ان کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ حمد بن جاسم لیبیا کے کرنل معمر قذافی کے ساتھ مل کر سعودی شاہی خاندان کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں۔یہ دونوں صوتی ریکارڈ 2014ء4 کو سامنے آئیں حمد بن جاسم کہتے ہیں کہ بارہ سال بعد سعودی عرب دنیا کے نقشے سے مٹ چکا ہوگا اور اس کی جگہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں وجود میں آئیں گی۔سابق امیر قطر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں کشیدگی کا سب سے بڑا محرک قطر ہے۔ سعودی شاہی نظام چند دنوں کا مہمان ہے اور وہ بہت جلد ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی عراق میں کامیاب ہوگئے تو ان کا اگلا ہدف سعودی عرب ہوگا۔