بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / زمبابوے میں ٹریفک کا المناک حادثہ

زمبابوے میں ٹریفک کا المناک حادثہ


ہرارے۔زمبابوے میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے میں ہرونگوے کے علاقے نیاماکتے میں زیمبیا جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثے میں موقع پر ہی 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی اس علاقے میں ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔