بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاک ازبک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم

پاک ازبک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم

آستانہ ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک جانا چاہتا ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں،ازبکستان توانائی کے وسائل سے مالا مال جبکہ پاکستان وسیع صنعتی مواقع کا حامل ہے۔جمعرات کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔

دوطرفہ تعلقات تایخ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔توانائی مواصلاتی رابطے اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں۔ازبکستان توانائی کے وسائل سے مالا مال جبکہ پاکستان وسیع صنعتی مواقع کا حامل ہے ۔وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اصلاحات کی تجویز دی۔