بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ والے روز نیا فنکارلے آتے ہیں ٗ عمران خان

ن لیگ والے روز نیا فنکارلے آتے ہیں ٗ عمران خان


سیالکوٹ(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے حکمرانوں کا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے ، سب سے بڑی سٹریٹ پاور تحریک انصاف کی ہے ،نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلیں گے ، (ن) لیگ والے روزانہ نیا فنکارلے آتے ہیں ، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح شریف خاندان بچ جائیں ۔ جمعرات کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی سٹریٹ پاور تحریک انصاف کی ہے ، ، (ن) لیگ والے روزانہ نیا فنکارلے آتے ہیں ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح شریف خاندان بچ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حکمرانوں کا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے اگر انہوں نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلیں گے ، ان کے پاس کچھ نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں ۔