بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کا وزیراعظم کے احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر نے کافیصلہ

تحریک انصاف کا وزیراعظم کے احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر نے کافیصلہ


اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات اور وزیراعظم کے احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے، بلیک میلنگ اور الزام تراشی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا جس میں حکومت کی جانب سے لغو اور من گھڑت اطلاعات کے اجراء پر تفصیلی غور کیا گیا۔

، پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے سرکاری وسائل اور اداروں کے بے دریغ استعمال، وزراء کی جانب سے ریاستی اداروں کی بلیک میلنگ کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر پاناما کے اثرات اور حکومتوں کے اس پر ردعمل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے دو نومبر کو اسلام آباد کے پرامن احتجاج میں تشدد کے استعمال کے حکومتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے حکومتی پراپیگنڈے سے کسی طور مرعوب نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں اسدعمر، شیریں مزاری، فیصل جاوید ، عمران اسماعیل، افتخار درانی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔