بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کو سیاست اور نوازشریف کو حکومت کرنی نہیں آتی،خورشید شاہ

عمران خان کو سیاست اور نوازشریف کو حکومت کرنی نہیں آتی،خورشید شاہ


سکھر۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن شہربند کرنا غیر قانونی ہے جب کہ عمران خان کو سیاست اور نوازشریف کو حکومت کرنی نہیں آتی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے دھڑوں میں کشمکش کوئی عام بات نہیں، انہیں روکنا ہوگا، ایم کیوایم لندن پر پابندی لگنے تک انہیں روکا نہیں جاسکتا جب کہ ملک دشمنی کا نعرہ لگانے والے دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں اور اس بات کو آسان نہ سمجھا جائے، ملک دشمن عناصر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ احتجاج ہرکسی کا جمہوری حق ہے لیکن اسلام آباد بند کرنا غیر آئینی ہے، جموریت ریاست کومضبوط بناتی ہے لیکن عمران خان کو سیاست اورنوازشریف کوحکومت کرنی نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر دشمن موجود ہیں اور ایسے حالات میں اندرونی جنگ کسی صورت میں سیاستدانوں کے حق میں نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی پالیسی بنانے میں ناکام رہی ہے، اور اب تک 7 ہزار200 ارب روپے قرض لے چکی ہے، موٹرووے اورپورٹ قاسم گروی ہوچکا ہے جب کہ ڈرہے کہ پاکستان کو ہی گروی نہ رکھ دیا جائے پھر ہم سب ڈگڈگی بجاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک بادشاہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہیئے اور وہ ہوں گے۔