بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ٹائیگر شروف کی ڈانس فلم ’منا مائیکل‘ کا ٹریلر جاری

ٹائیگر شروف کی ڈانس فلم ’منا مائیکل‘ کا ٹریلر جاری

مائیکل جیکسن کے مداح کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی نئی بالی ووڈ فلم جلد ہی سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیارہے، ٹائیگر شروف کی نئی ڈانس فلم ’مُنا مائیکل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم رواں سال 21جولائی کو ریلیز ہوگی۔

معروف آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں جو آج بھی ان کے گانے اور رقص کے منفرد انداز کو اپناتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ایسے ہی ایک مداح کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی نئی بالی ووڈ فلم ’منا مائیکل‘جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے جس کا باقاعدہ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

صابر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال 21جولائی کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی جس میں ٹائیگر شروف اور نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نیدہی اگروال، ثنا سعید، ویون شاہ، انئیکا سوتی، پراب کوہلی اور تنیشا مکرجی سمیت کئی مزید اداکار بھی شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی مائیکل جیکسن کے ایک ایسے مداح کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ گلوکار کا روپ دھارے گلیوں سڑکوں پر ناچتے گاتے پیسے کماکر اپنا پیٹ پالتا ہے۔