بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سعودی قونصل خانے نے عمرہ ویزوں کا اجرا روک دیا

سعودی قونصل خانے نے عمرہ ویزوں کا اجرا روک دیا

کراچی: سعودی قونصل خانے نے ویزا اسٹیکر ختم ہونے کو جواز بنا کر یکم جون سے عمرا ویزوں کا اجرا روک دیاجس کے باعث 30 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے رمضان میں عمرے کی سعادت سے محروم رہ جانے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سعودی قونصل خانہ نے رواں سال پہلی مرتبہ 7 سے ٹریول ایجنسیوں کو ڈراپ باکس کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت یہ ٹریول ایجنسیاں براہ راست عمرے کے ویزے کیلیے پاسپورٹ سعودی قونصل خانے بھیج سکتی ہیں، ایک طرف تو ویزا اسٹیکرنہ ہونے کابہانہ بناکرعمرہ ویزوں کا اجرا تعطل کا شکار ہے تودوسری طرف ڈراپ باکس سروس کے حامل ٹریول ایجنسیاں55 ہزار روپے فی پاسپورٹ وصول کرکے ویزے لگوارہی ہیں۔

ادھر عمرہ ویزوں کا اجرا تعطل کا شکار ہونے سے ٹریول ایجنسیوں کو کروڑوں کے نقصان کا سامناہے کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے کسٹمرز کیلیے ایئرٹکٹ اورسعودی عرب میں ہوٹل بک کراچکی ہیں، سنہری ٹریولزکے مالک اظہر ایوب نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈراپ باکس سروس کی حامل ٹریول ایجنسیوںکو ویزوں کا اجراکیا جارہا ہے، ان کی ٹریول ایجنسی کے توسط سے جانے والے ہزاروں ویزوں کا اجرا تعطل کاشکار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی قونصل خانے کے مطابق پیر 12 جون سے عمرہ ویزوں کا اجرا شروع کردیا جائیگا۔