بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کسی کو ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں، قطر

کسی کو ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں، قطر

دوحہ: قطر نے خارجہ پالیسی پر مداخلت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پالسیی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے قطر کی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ باقابل قبول ہے، جنہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں دوحہ سے تمام سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے۔ شیخ محمد کا کہنا تھا کہ ’کسی کو ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں‘۔ انھوں نے مذکورہ تنازع کے ’فوجی حل کے اختیار‘ کو مسترد کیا اور کہا کہ ان کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے باوجود قطر ’ہمیشہ‘ زندہ رہ سکتا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں کی جانب سے قطر کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کویت کے امیر نے قطر اور اس کی ہمسایہ عرب ریاستوں کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگر ضروری ہوا تو وائٹ ہاؤس میں اس حوالے سے ایک کانفرنس کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔