بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں خطرناک وائرس نے پھر سر اٹھا لیا

پشاور میں خطرناک وائرس نے پھر سر اٹھا لیا


پشاور۔ کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجوا دیئے گئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں مردہ گوشت کی فروخت کے باعث بھی کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کانگو وائرس کے باعث چار افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں قصابوں کو بھی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

کانگو وائرس کا شکار تین مریضوں سے خون کے نمونے گزشتہ روز اسلام آباد بھیجوا دیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت ٗلائیو سٹاک اور انتظامی محکموں کی ٹیموں نے کرک کے دورے کے بعد اس حوالے سے اپنی رپورٹس صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایل آرایچ میں داخل مریضوں کو خصوصی وارڈز میں منتقل کیاگیا ہے جبکہ ان کے علاج معالجے پر تعینات ڈاکٹروں ٗ نرسز ٗ پیرا میڈیکل سٹاف اور صفائی کے عملے کو خصوصی حفاظتی تدابیر ختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔