بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈرائی پورٹ بارے اہم احکامات جاری

پشاور میں ڈرائی پورٹ بارے اہم احکامات جاری

پشاور۔ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پشاورنے کینٹ ڈرائی پورٹ میں کنٹینرزکا بوجھ کم کرنے اور انہیں وقت پر کلیئر کرنے کیلئے 2شفٹیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کی بجائے اگلے ہفتے سے امان گڑھ میں پرانے ڈرائی پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے سے متعلق بھی ضروری اقداما ت اُٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے وہاں سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے تھے ہڑتال ختم ہونے کے بعد لاتعداد کنٹینرز واپس پشاور ڈرائی پورٹ آنا شروع ہو گئی ہیں اس کیساتھ گڈز ان ٹرانزٹ ٹو افغانستان(گیتا )ٹرین سے کنٹینرز ڈرائی پورٹ پہنچنا شروع ہو چکی ہیں جس کے بعد ڈرائی پورٹ پر کنٹینر زکا بوجھ بڑھ گیا تھا روزانہ کی بنیاد پر 50سے زائد کنٹینرز کلیئر کئے جائیں گے۔