بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سینٹرل پولیس آفس پشاورمیں سینٹرل کمانڈڈیسک قائم

سینٹرل پولیس آفس پشاورمیں سینٹرل کمانڈڈیسک قائم

پشاور۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پرخیبرپختونخوا پولیس نے سینٹرل پولیس آفس پشاورمیں سینٹرل کمانڈڈیسک قائم کردیا گیا ہے خیبرپختونخواپولیس کے سربراہ صلاح الدین محسود فارنرزڈیسک کی نگرانی کریں گے سینٹرل پولیس آفس میں قائم ڈیسک کو تین یونٹس میں تقسیم کیاگیاہے یونٹ نمبر ون میں چائینیز ٗ یونٹ ٹو میں غیرملکی اوریونٹ تھری میں سی پیک پراجیکٹ سکیورٹی شامل ہے فارن ڈیسک غیرملکیوں کو سکیورٹی اورنیشنل سٹیٹس کی تصدیق کرے گا اسی طرح چائنیزڈیسک چینیوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرے گا جبکہ سینٹرل ڈیسک سی پیک میں شامل منصوبوں کی سکیورٹی اور غیرملکیوں کی تعداد کو مرکزی ڈیٹانظام میں اپ ڈیٹ رکھے گا تمام ڈیسک ملکی اورغیرملکیوں کے کوائف مکمل کرنے کے پابند ہوں گے ۔

اسی طرح فارن ڈیسک غیرملکیوں کے سکیورٹی سے متعلق تمام خط وکتابت کابھی ذمہ دارہوگا یہ ڈیسک نئی بھرتی شدہ اہلکاروں کی تصدیق کیلئے چال چلن کے لئے سپیشل برانچ اوراضلاع کیلئے خط وکتابت کے بھی ذمہ دارہوں گے ۔