بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مشال قتل کیس میں صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال

مشال قتل کیس میں صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال


پشاور۔انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے مشال خان کے والد کے مطالبات کی روشنی میں صوبائی حکومت کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مشال خان کے والد نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران مشال خان کے قتل کا مقدمہ سرکاری خرچ پر پرائیویٹ وکیل کے ذریعے لڑنے اور مقدمہ پشاور میں ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مراسلے میں صوبائی حکومت کو مطلع کیا گیا ہے کہ مشال خا ن کے والد کے مطالبے پر مشال خان کے قتل کا مقدمہ لڑنے کے لیے سرکاری خرچ پر تجربہ کار پروفیشنل پرائیویٹ وکلاء پر مشتمل ٹیم کی خدمات قانون کے مطابق دی جاسکتی ہیں۔ مراسلے میں مزید مطلع کیا گیا ہے۔ کہ مشال خان قتل کا مقدمہ ان کے والد کے مطالبے پر پشاور ٹرائل کورٹ میں قانون کے مطابق منتقل بھی کیا جاسکتا ہے۔