بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا میں اڑھائی ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

فاٹا میں اڑھائی ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری


گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے فاٹا کے مختلف علاقوں میں اڑھائی ارب روپے سے زائد لاگت کی حامل تیرہ مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی عمل میں شفافیت اور معیار کو برقراررکھتے ہوئے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں فاٹاڈویلپمنٹ کمیٹی کے چوتھے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم، وزارت سیفرا ن اوروفاقی منصوبہ بندی ڈویژن کے نمائندوں اورفاٹاسیکرٹریٹ کے سیکرٹری محکمہ خزانہ میاں مسعود، سیکرٹری پروڈکشن عبداللطیف، سیکرٹری سوشل سیکٹر ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فاٹا میاں محمداوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ چیف اکانومسٹ فاٹا نے اس موقع پرایجنڈاآئٹمز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں تعلیم، مواصلات،زراعت سمیت متذکرہ تیرہ مختلف سکیموں جن میں فاٹا انفرسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے تحت سات مختلف پراجیکٹس بھی شامل ہیں کی اہمیت اور لاگت پر روشنی ڈالی۔

گورنر نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ فاٹامیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاجائے تاکہ قبائلی عوام کو بہترسہولیات کی فراہمی سمیت روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں۔ گورنر فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اورشفاف انداز سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔