بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برطانوی انتخابات میں 12 پاکستانی امیدواربھی کامیاب

برطانوی انتخابات میں 12 پاکستانی امیدواربھی کامیاب


لندن۔ برطانوی عام انتخابات میں 12 پاکستانی اور 12 بھارتی نژاد امیدواربھی کامیاب ،عمران حسین ، خالد خان اور افضل خان ، یاسمین قریشی ، شبانہ محمود ، ناز شاہ اور روزینہ خان نے بھی میدان مار لیا ، پہلی بار سکھ خاتون پریت گِل بھی منتخب،تن منجیت سنگھ دھیشی پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی عام انتخابات میں 30 پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں اترے جن میں 12 نے کامیابی حاصل کرلی ۔ برطانیہ کے عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں نے تقریبا 30 پاکستانی امیدوار کو ٹکٹ دیئے ۔ لیبر پارٹی کی جانب سے چودہ جبکہ لبرل ڈیموکریٹس نے چھ ، سکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک ، پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو میدان میں اتارا ۔

نتائج کے مطابق گیارہ پاکستانیوں نے انتخابات میں فتح حاصل کی جس میں لیبر پارٹی کی امیدوار شبانہ محمود نے برمنگھم سے کامیابی حاصل کی ۔ مانچسٹر سے افضل خان ، بولٹن سے یاسمین قریشی ، بریڈ فورڈ سے عمران حسین ، ٹوٹنگ سے روزینہ ایلن خان ، پیری بار سے خالد محمود ، برومز گروو سے ساجد جاوید ، بریڈ فورڈ سے ناز شاہ ، ویلڈن سے نصرت ، وارنگٹن سے فیصل رشید نے کامیابی حاصل کی ۔ کنزرویٹو کے رحمن چشتی گیلنگھم سے جیتے ۔ جبکہ برطانوی انتخابات میں پہلی بار 12 بھارتی نژاد بھی کامیاب،تن منجیت سنگھ دھیشی پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہوں گے، جو برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں وقت سے پہلے کرائے جانے والے عام انتخابات میں پہلی بار بھارتی نژاد امیدوار مختلف نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔

ان میں تن منجیت سنگھ دھیشی کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے جنھوں نے عام انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہوں گے، جو برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔ پریت کور گل پہلی خاتون سکھ رہنما نے بھی فتح حاصل کی ہے۔کنزرویٹو پارٹی میں وزارت کے عہدے پر فائر رہنے والی بھارتی نژاد پریتی پٹیل بھی کامیاب رہیں عام انتخابات میں مجموعی طور 56 بھارتی نژاد امیدوار انتخابات میں اترے تھے۔گذشتہ پارلیمنٹ میں 10 بھارتی نژاد ارکان تھے اور اس بار یہ تعداد 12 ہے۔