بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کو برتری حاصل

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کو برتری حاصل

لندن۔برطانوی عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔لیبر پارٹی نے 6نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کنزرویٹو کو بھی 5 سیٹیں مل گئی ہیں۔ایگزٹ پولز نے کنزریٹو پارٹی کی برتری کی پیش گوئی کر دی ۔ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد پانڈ کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے،خراب موسم بھی ٹرن آوٹ پر اثر انداز رہا۔برطانوی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 314 نشستیں ملنے کا امکان ہے ، لیبر پارٹی 266نشستیں حاصل کر سکتی ہے ۔ سکاٹش نیشنل پارٹی کو 34 سیٹیں ملنے کی توقع ہے ، ایوان زیریں میں اکثریت کے لیے 326نشستیں درکار ہیں ۔

ایگزٹ پول کے مطابق انتخابات میں اکثریت ممکن ہے مگر یقینی نہیں ، جس کے بعد برطانوی پانڈ کی قیمت بھی گرگئی ہے ۔ پاؤنڈ کی قیمت ڈالر کے مقابلے 1.12فیصد کم ہوگئی ہے ، ووٹوں کی گنتی کے عمل کو 3 مراحل میں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ دوسرے مرحلے میں پول ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ تیسرے مرحلے میں ووٹوں کی تعداد ، ٹرن اوور ، کامیاب امیدواروں کا اعلان ہوگا۔