بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں ایک اور پن بجلی گھر کی تعمیر کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں ایک اور پن بجلی گھر کی تعمیر کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے دیربالا کے علاقے درورا میں ایک پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق بجلی گھر دریائے پنجگوڑہ پر تعمیر کیاجائے گا ۔

یہ منصوبہ 2020 تک مکمل ہوگا جس پر تین ارب ستر کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔اس بجلی گھر کی تکمیل کے بعد ایک سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے۔