بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہاسٹل میں مشال خان کے سامان سے متعدد اشیاء غائب

ہاسٹل میں مشال خان کے سامان سے متعدد اشیاء غائب

مردان۔مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مقتول مشعال خان کا سامان ہاسٹل سے گھر پہنچادیا گیا ٗاہل خانہ نے متعدد سامان کے غائب ہونے کا دعویٰ کردیا۔

یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گھر منتقل کیے جانے والے سامان میں کتابیں، کپڑے، جوتے، انکی تصاویر اور بیگس سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سامان گھر پہنچنے پر مقتول مشعال خان کے والدین نے سامان کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ اس میں سے بیشتر چیزیں غائب ہیں ۔مشعال خان کے والدین نے دعویٰ کیا کہ بٹوہ، کیمرہ، موبائل اور لیپ ٹاپ غائب ہے، جو گھر منتقل نہیں کیے گئے۔اس موقع پر مقتول مشعال خان کے والدین اپنے بیٹے کا سامان دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔