بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / عراق میں کربلا کے قریب بازارمیں خود کش دھماکہ

عراق میں کربلا کے قریب بازارمیں خود کش دھماکہ


بغداد۔عراق کے شہر کربلا میں خود کش بم دھماکے میں 26 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،واضح رہے کہ زائرین کی بڑی تعداد کربلا میں موجود امام حسین کے مزار کا رخ کرتی ہے،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو عراق کے شہر کربلا کے مصروف ترین بازار میں دھماکے سے اڑایا۔

دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور53 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔صوبائی سکیورٹی افسر کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکا بغداد سے 90 کلو میٹر دور واقع اس شہر کے کمرشل علاقے میں ہوا۔ادھررپورٹ میں کہا گیا کہ داعش نے اپنی نیوز ایجنسی اعماق کے ذریعے جاری بیان میں کربلا خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں حالیہ کچھ ہفتوں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے تاہم جنوبی عراق اس سے محفوظ رہا ہے۔گذشتہ ایک مہینے میں اتحادی افواج کے آپریشنز کو کمزور کرنے اور موصل پر اپنے قبضے کو مضبوط کرنے کے لیے داعش کی جانب سے ملک کے دیگر علاقوں میں حملوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔