بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لندن حملہ: اظہار یکجہتی نہ کرنے پر سعودی عرب کی معافی

لندن حملہ: اظہار یکجہتی نہ کرنے پر سعودی عرب کی معافی

سعودی عرب کے فٹبال حکام نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران قومی ٹیم کی جانب لندن میں ہلاک افراد سے یکجہتی کا اظہار نہ کرنے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار نہ کرنے پر معافی مانگ لی۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی میچ کے آغاز میں احتراماٍ کھڑے ہیں جبکہ سعودی عرب کے کھلاڑی فیلڈ میں پھیلے ہوئے ہیں
جمعرات کو سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا میچ کھیلا گیا جس میں میچ سے قبل آسٹریلین کھلاڑی لندن میں ہلاک ہونے والے سے اظہار یکجہتی کیلئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اس دوران حیران کن طور پر سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے یکجہتی کا اظہار نہ کیا اور اپنی فیلڈ پوزیشن پر جا پہنچے۔

سعودی عرب کے فٹبال حکام نے اس معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنا ہماری سعودی ثقافت کی روایت نہیں۔

تاہم فٹبال کی عالمی گورنگ باڈی فیفا نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر سعودی عرب کو کسی بھی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا ہے کہ ان کے خلاف کسی بھی بنیاد پر ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔

ہفتے کو تین افراد نے لندن برج پر پیدل افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی اور اس کے عبد ان پر چھریوں سے وار کیے تھے جس سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے میں دو آسٹریلین باشندے بھی شامل تھے۔

آسٹریلین فٹبال حکام نے سعودی ٹیم نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن پھر حکام کو سعودی ٹیم آفیشلز نے آگاہ کیا کہ یہ روایت سعودی عرب کی ثقافت کا حصہ نہیں اور وہ اس موقع پر فیلڈ میں اپنی سائیڈ پر پوزیشن لے کر احترام کا مظاہرہ کریں گے۔

اس ایک منٹ کی خاموشی کے درمیان تین سعودی کھلاڑی خاموش کھڑے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے احترام سے کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے تھے۔

سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے جمعے کو غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا مقصد ہرگز تضحیک یا متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو مایوس کرنا نہیں تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب فٹبال فیڈریشن ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی ی بھرپور مذمت کرتی ہے اور تمام متاثرہ افراد، برطانوی حکومت اور عوام سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔