بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / منی چینجرز کی گاڑیاں لوٹنے والا گروہ گرفتار

منی چینجرز کی گاڑیاں لوٹنے والا گروہ گرفتار


پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبے کے مختلف اضلاع میں منی چینجر کی گاڑیاں لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گروہ کے قبضے سے پیر زکوڑی پل کے قریب منی چینجر کی گاڑی سے لونٹے والی رقم ٗ واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کرلیا ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس ضمن میں ایس ایچ اوپہاڑی پورہ عبداللہ جلال کا کہناتھاکہ 31 مئی کو عبدالباسط نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے ساتھی وجہی اللہ کے ہمراہ چوک یادگار سے 2 لاکھ روپے سعودی ریال تبدیل کرکے پاکستانی 56 لاکھ 20 ہزار روپے مردان لے جارہے تھے کہ اس دوران پہاڑی پورہ کے علاقے پیر زکوڑی پل کے قریب 8رکنی مسلح رہزن گروہ نے اسلحہ کی نوک پر روک کر زبردستی 56 لاکھ 20 ہزار وپے چھین کر فرار ہوگئے جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور محمد طاہرخان اور ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی ہدایت پر ایس پی سٹی شہزادہ فاروق کوکب ٗ ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر خان داوڑ اور ایس ایچ او پہاڑی پورہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے گروہ کاسراغ لگاکر سرغنہ سمیت تین ملزموں آصف ٗ عمر حیات اور سید حسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 11 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد کرلئے ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کااعتراف کرلیا ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔منی چینجر کی گاڑیاں لوٹنے والے گروہ نے ابتدائی تفتیش میں طریقہ واردات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گروہ میں شامل دو ارکان چوک یادگار میں موجود رہتے ہیں جس کے ساتھ دیگر ارکان مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور پھر روٹس معلوم کرکے موقع ملتے ہی لوٹ مار کرفرار ہوجاتے ہیں پولیس کے مطابق ملزموں کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ متاثرہ افراد کو روک کر ان کی آنکھوں میں مرچے ڈال دیتے تھے جس کے بعد اپنا کام کر فرار ہوجاتے ہیں پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔