بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مشعل اوباما نے شوہر کے دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا

مشعل اوباما نے شوہر کے دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا


واشنگٹن۔سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما نے اپنے شوہر کے دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا۔براک اوباما کا شمار سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بعد سب سے زیادہ خوش لباس زیب تن کرنے والے صدر میں کیا جاتا تھا لیکن اس خوش لباسی کے پیچھے ایک ایسا دلچسپ راز چھپا تھا جسے اب اوباما کی اہلیہ نے سامنے لاکر سب کو حیران کردیا ہے۔مشعل اوباما نے کیلیفورنیا میں ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کے شوہر اور سابق صدر براک اوباما اپنے 8سالہ دور صدارت میں کئی بار ایک ہی لباس پہنتے رہے ہیں۔

مشعل کے مطابق اوباما اہم ترین تقاریب میں ایک ہی سیاہ لباس،سفید شرٹ اور پرانے جوتے پہن کر عالمی رہنماوں کا استقبال کرتے رہے لیکن اس بات کی خبر کسی کو کانوں کان نہ ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اوباما پرانا سوٹ پہن کر 10منٹ میں تیار ہوجاتے تھے اور پر مجھ سے تیاری کے وقت کا پوچھتے رہتے۔جہاں امریکی صدر کی اس کفایت شعاری پر سب حیران ہیں وہی ان کی اہلیہ اپنے شوہر کے بالکل برعکس نکلی ہیں مشعل اوباما نے اپنے متعلق بھی ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ خاتون اول کی حیثیت سے انہوں نے جو لباس ایک بار پہنا اسے دوبارہ زیب تن نہیں کیا۔