بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نبیل گبول اور فردوس عاشق اعوان میں تلخ کلامی

نبیل گبول اور فردوس عاشق اعوان میں تلخ کلامی


اسلام آباد۔پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور سابق وزیر اطلاعات تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے درمیان ایک نجی ٹی وی چینل پر شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں انتہائی سخت جملے استعمال کئے حتیٰ کہ نبیل گبول نے (ق) لیگ کی سابق معروف خاتون رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے ساتھ فردوس عاشق اعوان کی ایک ٹی وی چینل پر ہونے والی گالم گلوچ اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کا بھی حوالہ دے دیا۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور سابق وزیر اطلاعات تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے درمیان ایک نجی ٹی وی چینل پر شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں انتہائی سخت جملے استعمال کئے ۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں کوئی کشمالہ طارق نہیں ہوں جسے آپ گالیاں دے کر خاموش کروا لیں گی‘ عمران خان کی مت ماری گئی تھی جس دن آپ کو پارٹی میں شامل کیا‘ نیب آپ کیخلاف انکوائری کرتا رہا‘ 12 سرکاری بسیں ذاتی استعمال میں چلاتی رہیں ‘ فردوس عاشق آپ میرے ساتھ نہ الجھیں میرے پاس آپ کے بارے میں بہت انفارمیشن موجود ہے میں یہاں بیان نہیں کرنا چاہتا۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ ذاتیات کی نہیں ایشو کی بات کریں پھر میں آپ کو جواب دیتی ہوں۔