بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیپلز پارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لاہور۔ چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد پیپلزپارٹی حکومت کو ٹف ٹائم دے گی ، تمام تنظیموں سے شیڈول مانگ لیا ہے، پنجاب کے شہر شہر آؤں گا۔ ان خیالات کا اظہارنہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سرگودھا ڈویژن کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو، لیکن جیالے ساتھ ہیں پرواہ نہیں،ہار جیت کا علم اللہ کو ہے لیکن عوام کے حقوق کیلئے یر حد تک جاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ ضیا الحق، مشرف اور القاعدہ کا مقابلہ کیا۔

کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے۔ تنظیمی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، اسے مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تنظیموں سے شیڈول مانگ لیا ہے، عیدالفطر کے بعد پنجاب کے شہر شہر آؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ پی پی میں بھٹو اور بینظیر کا خون شامل ہے، میں بھی فتح کیلئے اپنا خون پسینا بہا دوں گا۔