بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے خلاف پھر مہم شروع

پشاور میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے خلاف پھر مہم شروع

پشاور میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے خلاف پھر مہم شروع
پشاور:محکمہ خوراک نے مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کیخلاف ایک بار پھر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں مہم کا آغازپیر سے کیا جائیگا ۔اس ضمن میں گزشتہ روز سیکرٹری خوراک عصمت اللہ گنڈا پورہ نے راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کو ہدایت کی پشاورمیں ایک بار پھر مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کی شکایات موصول ہورہی ہے جس کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے سیکرٹری کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور پیر کے روز سے ایک بار پھر پشاور بھر میں شیر فروشوں کیخلاف چھاپے مارکر دودھ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹسٹ کیلئے ارسال کئے جائیں گے ۔