بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / چہروں کو تبدیل کرنے والی ایپ

چہروں کو تبدیل کرنے والی ایپ

نیویارک۔ مائیکروسافٹ کارپوریشن نے ایک ایسی ایپ تیار کرلی ہے جو کسی تصویر میں دکھائی دینے والے دو چہروں کو اتنی صفائی سے آپس میں بدل سکتی ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔اگرچہ یہ فیچر اسنیپ چیٹ میں پہلے سے موجود ہے لیکن مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کی ایپ زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس کا کمپیوٹر الگورتھم اسنیپ چیٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید اور مؤثر ہے جو ایک فریم میں موجود دو تصویروں کو نہ صرف ایک ساتھ شناخت کرسکتا ہے بلکہ ایک چہرے کو کاٹ کر دوسرے چہرے پر اس انداز سے چسپاں کرتا ہے کہ اس تبدیلی کی شناخت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

فی الحال یہ ایپ صرف اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے گوگل پلے اسٹور سے دستیاب ہے جبکہ آئندہ ماہ اس کا ایپل آئی فون ورژن بھی پیش کردیا جائے گا۔