بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزارت پانی وبجلی کا بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے غیرملکی ڈونرزپرانحصار بڑھ گیا

وزارت پانی وبجلی کا بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے غیرملکی ڈونرزپرانحصار بڑھ گیا

اسلام آباد ۔وزارت پانی وبجلی نے بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے غیرملکی ڈونرزپرانحصاربڑھادیاہے ،رواں مالی سال میں واپڈاکے جاری ہائیڈل توانائی منصوبوں کیلئے غیرملکی اداروں سے 19ارب82کروڑروپے سے زائدکاقرض لیاجائیگا،دستاویزات کے مطابق ان منصوبوں میں سے کچھ پرکام جاری ہے اورکچھ منصوبوں کوآئندہ مالی سال کے بجٹ میں رکھاگیاہے ،داسوہائیڈل پاورمنصوبے کیلئے3ارب50کروڑروپے کی رقم غیرملکی قرضہ جات سے پوری کی جائے گی جبکہ منصوبے کیلئے مالی سال 2017-18ء کیلئے50ارب27کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ۔

گولن گول پاورمنصوبے کیلئے مال سال 2017-18ء 3ارب84کروڑروپے کی رقم رکھی گئی ہے جن میں سے 2ارب70لاکھ روپے غیرملکی قرضہ سے حاصل کی جائیگی ،جبکہ ہائیڈرول پاورپراجیکٹ کیلئے رواں مالی سال کیلئے 14ارب73کروڑروپے کی مزیدرقم رکھی گئی ہے جبکہ 4ارب83کروڑوپے سے زائدرقم کی غیرملکی قرض میں لی جائیگی ،تربیلافورتوسیعی منصوبے کیلئے رواں مالی سال کیلئے 10ارب46کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 5ارب 83کروڑروپے غیرملکی قرض کی صورت میں سے حاصل کی جائے گی ۔

اس طرح چھوٹے بڑے ہائیڈل توانائی منصوبوں کیلئے 19ارب82کروڑروپے سے زائدکاقرض لیاجائیگا۔تاکہ ملک میں پانی اورتوانائی منصوبوں کے مسائل حل کئے جاسکیں ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں بھی توانائی منصوبوں کیلئے رقم تورکھی جاتی ہے لیکن یہ رقم مکمل طورپرجاری نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے منصوبے تاخیرکاشکارہوتے ہیں اورمنصوبوں کی مالیت بھی بڑھ جاتی ہے۔