بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شاہ جی گل آفریدی سے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ واپس لے لیا گیا

شاہ جی گل آفریدی سے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد ۔فاٹا اصلاحات میں سرگرم شاہ جی گل آفریدی سے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ واپس لے لیا گیا،ناصر خان آفریدی کو نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق فاٹا کو صوبے کا حصہ بنانے یا علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے سرگرم شاہ جی گل آفریدی سے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ چھین لیاگیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور شاہ جی گل آفریدی کے درمیان سخت اورتیز جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد فاٹا اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ایک درخواست دی جس میں انہوں نے شاہ جی گل آفریدی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور انہوں نے ناصر خان آفریدی کو نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی مخالفت کے باوجود فاٹا کو نہ تو صوبے میں ضم کیا گیا نہ ہی علیحدہ صوبہ بنایا گیا اس لئے فاٹا کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا حکومت فاٹا میں رواج ایکٹ کا نفاذ بھی کرے گی۔